29 نومبر، 2020، 4:11 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84128674
T T
0 Persons
ایران اور افغانستان کا مجرموں کی حوالگی پر تعاون

کابل، ارنا- افغانستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے افغان وزیر قانون اور انصاف سے ایک ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان مجرموں کی حوالگی پر تعاون سے متعلق بات چیت کی۔

تفصیلات کے مطابق، "بہادر امینیان" نے آج بروز اتوار کو "فضل احمد معنوی" سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک قانونی امور اور دونوں ملکوں کی وزارت انصاف کے درمیان تجربات کے تبادلہ پر تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب 20 ہزار افغان شہری ایرانی جیلوں میں زیر قید ہیں اور اس کے علاوہ 25 ہزار ایرانی شہری بھی افغان جیلوں میں زیر قید ہیں اور ایران ان قیدیوں کو ملک میں منتقل کرنے پر تیار ہے۔

در این اثنا افغان وزیر قانون اور انصاف نے افغان تارکین وطن کی میزبانی پر اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مہاجرین کے مسئلے اور قیدیوں کی منتقلی پر منطقی طریقہ کر نکالنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور افغانستان کے درمیان مجرموں کی حوالگی سے متعلق معاہدے پر دستخط کیا گیا تا ہم اس کی تقویت کرنی ہوگی۔

اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا کہ ایران میں زیر قید 2 ہزار 600 افغان شہریوں کو اپنی سرزمین میں منتقل کرنے کی تیاریاں ہوگئی ہیں۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کردیا کہ افغان امن عمل سے مثبت نتایج نکالے جائیں گے۔

امینیان نے افغان وزیر قانون اور انصاف کو باہمی تعاون کے فروغ کے سلسلے میں دورہ ایران کی دعوت دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی وزارت انصاف نے افغان وزیر انصاف کو دورہ ایران کی دعوت دی ہے تا کہ دونوں فریقین کے درمیان باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .